3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو
3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو

سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

ریاض : سعودی عرب میں کرونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کیساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ وائرس کی نئی قسم سےمتعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنیوالے بیرونی مسافروں کی نگرانی جاری ہے۔