جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کے حوالے سے مہمانوں کو ہدایت

دعوتِ ولیمہ میں مہمان دعوت نامہ ضرور ساتھ لائیں۔ترجمان

               
December 17, 2021 · قومی
سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے پر ہی ہو گی۔فائل فوٹو

سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے پر ہی ہو گی۔فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ نون کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کے حوالے سے مہمانوں کے لیے شریف خاندان کی جانب سے ہدایت سامنے آ گئی۔

مہمانوں کے لیے یہ ہدایت شریف خاندان کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے جاری کی ہے۔شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں مہمان دعوت نامہ ضرور ساتھ لائیں۔

ترجمان شریف خاندان کا زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے پر ہی ہو گی۔