اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار31 تک پہنچ گئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 294 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کےبعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ آٹھ ہزار 502 ، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670 ، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 901 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247 ، بلوچستان میں 33 ہزار 625 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق اب تک پاکستان میں دو کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 148 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ روز41 ہزار 869 ٹیسٹ کئے گئے ، 12 لاکھ 55 ہزار 204 پٌاکستانی مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں جبکہ 636 مریض تشویشناک حالت میں موجود ہیں ۔
اب تک پنجاب میں کورونا کے باعث 13 ہزار 66 ، سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 922، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 966، گلگت بلتستان میں 186 ، بلوچستان میں 363 اور ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 746 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔