بسمہ بن سعود السعود اوران کی بیٹی سہود کو رہا کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
بسمہ بن سعود السعود اوران کی بیٹی سہود کو رہا کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

شہزادی بسمہ بنت سعود اوران کی بیٹی کو رہا کردیا گیا

سعودی حکام نے لگ بھگ 3 برس سے بغیر کسی الزام کے قید شہزادی بسمہ بنت سعود اور ان کی بیٹی کو رہا کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بزنس وومن، انسانی حقوق کارکن اورشاہی خاندان کی رکن57 سالہ بسمہ بن سعود اپنی بڑی بیٹی سہود الشریف کے ساتھ مارچ 2019 سے لاپتہ تھیں اور بعدازاں یہ انکشاف ہوا کہ انہیں سعودی حکام نے حراست میں لے لیا۔

اے ایل کیو ایس ٹی فار ہیومن رائٹس نے ٹوئٹرپربتایا کہ بسمہ بن سعود السعود اوران کی بیٹی سہود کو رہا کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ انہیں مہلک بیماری کے لیے مطلوبہ طبی امداد فراہم کرنے سے انکارکیا گیا اور قید کے دوران ان پرکوئی الزام بھی عائد نہیں کیا گیا تھا۔