کپتان پیٹ کمنزنے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں تو انہوں نے فوری طورپرشراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں ۔فائل فوٹو
کپتان پیٹ کمنزنے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں تو انہوں نے فوری طورپرشراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں ۔فائل فوٹو

عثمان خواجہ کےاحترام میں آسٹریلوی ٹیم کا شراب کے بغیرجشن

کینبرا: آسٹریلیا کے مسلمان اور پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے بازعثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے کے دوران شراب کی بوچھاڑ سے بچنے لیے ساتھی کرکٹرز سے دُور کھڑے ہوگئے ۔

کپتان پیٹ کمنزنے جب یہ دیکھا کہ عثمان خواجہ جشن منانے والوں میں موجود نہیں تو انہوں نے فوری طورپرشراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اورعثمان خواجہ کو اسٹیج پر بُلایا  اوراُن کے ساتھ جشن منایا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ اورسیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ تصویربنوانے جمع ہوئے اورشراب کی بوتلوں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی تیاری کرنے لگے،آسٹریلوی کپتان پیٹ کیمنز نے رواداری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے شراب کی بوتل کھول کرجشن منانے سے روک دیا اورآسٹریلوی ٹیم کے مسلمان بیٹسمین عثمان خواجہ کوبھی جشن میں شریک ہونے کے لیے بلا لیا۔

وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان خواجہ نے لکھا کہ ویڈیو میں آپ نے دیکھا کہ کس طرح ‏ٹیم نے میرا ساتھ دیا، کھلاڑیوں نے جیت کے لیے شیمپین کا جشن چھوڑ دیا تاکہ میں دوبارہ سے ‏شامل ہو سکوں۔

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی اور کھیل میں شمولیت ہماری اقدار کے لیے بہت اہم ہے اور مجھے ‏لگتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔