قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو
قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو

پرویزالہیٰ نے ڈپٹی اسپیکرکے اسٹاف کو معطل کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے ڈپٹی اسپیکرکے اسٹاف کو معطل کردیا، ان میں دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرزاور ایک سٹاف آفیسر شامل ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا  کہنا ہےکہ معطل ہونے والوں میں محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں شامل ہیں جب کہ اسپیکرنے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔ذرائع  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اسپیکرکو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔

واضح رہےکہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پرتشدد کیا تھا جب کہ ہنگامہ آرائی کی زد میں آکر پرویز الٰہی بھی زخمی ہوئےتھے۔