دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

کراچی سے غائب دعا زہرہ لاہور سے مل گئی

کراچی پولیس نے لاپتہ لڑکی دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا ، دعا زہرہ کو لاہور میں ٹریس کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دعا زہرہ نے لاہورکے رہائشی سے نکاح کر لیا ہے،کراچی پولیس نے لڑکی بازیابی ککی تصدیق کر دی ۔

بتایا جارہاہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں آکر” ظہیر “ نامی نوجوان سے نکاح کرلیا ہے اور پولیس کی جانب سے لڑکے کو بھی اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیاہے ، دعا زہرہ کا ویڈیو بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیاہے جو کہ جلد ہی شیئر کیا جائے گا ۔

دعا زہرہ کے والدنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تفصیل بتائی گئی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا سکتیں ،کمشدگی کا مقدمہ ہے تفتیش میں مسائل آ سکتے ہیں ۔

 تفتیشی حکام کے مطابق دعا زہرہ نے 17 اپریل کو نکاح لاہور میں کیا، دعا زہرہ نے نکاح نامے میں اپنی عمر 18 سال لکھوائی ہے، 50 ہزار روپے حق مہر کی رقم لکھوائی گئی ہے، شادی شیرشاہ لاہور کے ظہیر نامی لڑکے سے کی۔ کراچی پولیس لڑکی کا بیان لے گی، پھر مزید چیزیں واضح ہو سکیں گئیں۔

 خیال رہے کہ10 روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی گولڈن ٹاؤن میں گھرکے باہر سے دعا زہرہ غائب ہوگئی تھی  تاہم پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغوا نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے ۔