شہباز گِل نےباہر جانے کا اعلان کر دیا

اسلام ٓٓباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وہ دو سے تین دن کے لیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں انہوں نے اپنے ملک سے باہر جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس لیے بتاکرجا رہا ہوں، کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اورکھڑا رہوں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔شہباز گل نے کہا کہ انشاللّٰہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہوکراس امپورٹڈ کو شکست دیں گے۔