ریلویز کا سالانہ خسارہ 45 ارب روپے سے زائد ہوچکا- مال بردار گاڑیوں کے آپریشن بند پڑے ہیں- فائل فوٹو
ریلویز کا سالانہ خسارہ 45 ارب روپے سے زائد ہوچکا- مال بردار گاڑیوں کے آپریشن بند پڑے ہیں- فائل فوٹو

ریلوے کے ڈیلی ویجزملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر

چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجزملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقررکردی ۔

وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقررکردی ہے۔

آئندہ ماہ سے ڈیلی ویجزملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی ماہانہ اجرت ملا کرے گی۔ چیئرمین ریلوے سید خالد گردیزی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، سکھر، کوئٹہ، پشاور، مغلپورہ ڈویژن اور ملتان ڈویژن میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقررکرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آئندہ ماہ سے 25 ہزار روپے بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی تنخواہ ملا کرے گی کیونکہ اس سے قبل ریلوے کے مختلف شعبوں میں ڈیلی ویجز ملازمین 15 ہزار سے18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے۔

دوسری جانب ڈیلی ویجز ملازمین نے ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے ہونے پر چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی کا شکریہ ادا کیا ہے۔