اس بار روزے 30ہو ں گے۔فائل فوٹو
اس بار روزے 30ہو ں گے۔فائل فوٹو

پاکستان میں عید الفطر3 مئی بروز منگل کو ہوگی

اسلام آباد:ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظرآنے کی پیشگوئی کردی جس کے پیش نظرعید الفطر3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے شوال کے چاند کی پیدائش یکم مئی کو ہو گی لیکن اتوار کے روز جب سورج غروب ہو گا اس وقت اس کی عمر 17گھنٹے 37منٹ ہو گی لیکن چاند دیکھنے کیلیے اس کی عمر22گھنٹے ہونا ضروری ہے جب کہ چاند کے نظرآنے کا دورانیہ 40منٹ ہونا ضروری ہے جواس دن اس کا دورانیہ 36منٹ ہو گا۔اس لیے اسلامی مہینے کی 29تاریخ کو چاند نظر آنے کاامکان بہت کم ہے اس لیے اس بار روزے 30ہو ں گے اورعید 3مئی بروز منگل ہو گی۔