وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی حجاج کوائیرپورٹس پرسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات (فائل فوٹو)
وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی حجاج کوائیرپورٹس پرسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات (فائل فوٹو)

حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔وزیر مذہبی

اسلام آباد:وزیر مذہبی مفتی عبدالشکورنے کہا ہے کہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی، حج درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں، حج کیلیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقررکی گئی ہے، حج کیلیے کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے، عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پرسعودی عرب کے شکر گزار ہیں، قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ 15 شوال 2022 کا وقت دیا گیا ہے، سعودی وزارت نے فیصلہ کیا ہے حج درخواستیں 50 ہزارٹوکن منی لیا جائے، اس سال حج اخراجات بڑھ جائیں گے، حج اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے، 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے، 40 فیصد سرکاری اور 60 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ رکھا جائے گا۔