وہ ان کی رہائی کے لیے ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔فائل فوٹو
وہ ان کی رہائی کے لیے ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے شہبازگل کی بیماری بہانہ قراردیدی

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کی بیماری بہانہ قراردیدی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے ملزم شہباز شبیرکو طبی طور پر صحت مند قراردیا ہے، ملزم حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیماری کا بہانا کرملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

مزید برآں شہباز گل آج عدالت میں پیشی کے وقت رو پڑے، پولیس سخت سکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجودتھے، اس موقع پر شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک مانگتے رہے۔