فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں بارش وسیلاب۔ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات

کراچی: حیدرآباد، سکھراورلاڑکانہ میں بارش و سیلاب سے 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات رپورٹ ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ  سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔ 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ۔120 بچے، 84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جانبحق ہوئے ہیں۔

سیلابی صورتحال کے وجہ سے سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 266 مویشی ہلاک ہوئے۔اب تک مجموعی طورپر3 ہزار 150 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں ہونے والی  بارشوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ میں سب سے زیادہ 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گھوٹکی میں 65 اعشاریہ 7 ، قمبر شہدادکوٹ میں 55 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

دادو میں 59 اعشاریہ 2 ، جیکب آباد میں 44 اعشاریہ 4 ،خیر پور میں 45 ، سانگھڑ میں 27 اعشاریہ 2 ، شکار پور میں 39 جبکہ سکھر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔عمر کوٹ میں 18 ، نوشہرو فیروز میں 12 اعشاریہ 8 کشمور میں 22 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔