فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو
فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔فائل فوٹو

آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد :آٹے کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ نئے اعداد و شمارکے مطابق ایک ہفتے میں کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 380 روپے مہنگا ہوگیا۔

کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی کم از کم قیمت 2300 روپے ہوگئی، کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک پہنچ گئی۔

حیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2100 روپے تک میں فروخت ہونے لگا، خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1950، لاڑکانہ میں 1900روپے تک ہے۔

سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1880 روپے تک ہوگئی، بنوں میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1860 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے۔