عدالت میں جج کے سامنے چیونگم چبانے پر خاتون وکیل کی سرزنش
واقعہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران پیش آیا
November 26, 2026 · چشم حیرت
یونٹی فوڈز کے بورڈ میں تعطل، توہین عدالت کارروائی شروع کرنے کا انتباہ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران خاتون وکیل کو روسٹرم پر ’’چیونگم‘‘ چبانا مہنگا پڑ گیا۔آداب کی خلاف ورزی پر فاضل جج برہم ہوگئے۔
دورانِ سماعت، جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کے پاس ہائیکورٹ کا لائسنس ہے؟ روسٹرم پر کھڑے ہوکر چیونگم نہیں چباتے، ہم بھی چیونگم نہیں چبا رہے اور نہ چباتے تھے۔
فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل صاحبہ یہ ادارہ آپ کا ہے، اس کو اون کریں۔
ٹیگز: