کراچی: پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے خوراک پر مشتمل 17 کنٹینرز بحری جہاز سےکراچی پہنچا دیے گئے۔
دبئی سے خصوصی کارگو شپ امدادی سامان پر مشتمل 17 کنٹینر لےکر پورٹ قاسم پہنچا، یو اے ای قونصل جنرل حامد بخیت الرومیتی نےکارگو شپ کا استقبال کیا اور یہ سامان وصول کیا۔
یو اے ای قونصل جنرل کے ترجمان کے مطابق ان کنٹینرز میں 275 ٹن مکمل خوراک کا سامان موجود ہے، امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائےگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، روز اول سے یو اے ای اور اماراتی ریڈ کریسنٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہوئے ہیں۔