ڈیرہ اسماعیل خان ۔گیس لیکیج دھماکہ،ماں بیٹی اور بہو جاں بحق
دھماکہ محلہ موہانیاں والہ میں ہواایک شخص زخمی ہوا۔
September 12, 2022 · قومی
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹی اور بہو جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ محلہ موہانیاں والہ میں ہوا، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں تین خواتین جھلس کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان کے علاقے یارک میں ایک عمارت میں دستی بم بھی پھینکا گیا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں دو طالبعلم زخمی ہو گئے تھے ۔