لینڈ ریفارمز کے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا ،فائل فوٹو
لینڈ ریفارمز کے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا ،فائل فوٹو

اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

لاہور: اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری پراراضی کے ریکارڈ کو غائب کرنے اورٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا ، شیریں مزاری پریہ بھی الزام تھا کہ لینڈ ریفارمزکے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا ،فیڈرل لینڈ کمیشن نے بھی شیریں مزاری کے خلاف رپورٹ دی تھی ، شیریں مزاری کو شامل تفتیش بھی کیا گیا اورتین گھنٹے ان سے سوال کیے گئے ۔

شیریں مزاری نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا کہ سیاسی مخالفت پرغلط رپورٹ دی ، ہائیکورٹ سے شیریں مزاری کو ریلیف ملا تو معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ،فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے پہلے فیصلے کو غلط تسلیم کرتے ہوئے شیریں مزاری کے حق میں جواب داخل کیا ۔