پاسپورٹ واپسی کیلیے مریم نواز کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلیے درخواست  سماعت کیلیے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں جبکہ فل بنچ 14ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن ہائی کورٹ کے ججزچار بارمریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔