کراچی:رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر12 دنوں میں 12 شہری قتل

کراچی : شہرقائد میں رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر12 دنوں میں 12 شہری قتل کردیئےگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری بڑھتی چلی جارہی ہے، سال کے پہلے مہینے میں بارہ روز کے دوران پانچ افراد گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ12روزمیں ڈکیتی کی متعددوارداتیں ہوئیں، مجموعی طور پر 3کروڑ25لاکھ سے زائد کی رقم لوٹی گئی، رواں سال کے پہلےماہ کی پہلی بڑی ڈکیتی کلفٹن میں ہوئی۔

مسلح ملزمان نےشہری کو75لاکھ لوٹنے کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا، رواں سال کی دوسری بڑی ڈکیتی پریڈی تھانےکی حدودمیں ہوئی۔

موبائل کمیونیکیشن کے دفتر سے4ملزمان48لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے، مختلف وارداتوں میں5تولے سے زائد سونا لوٹ لیا گیا۔

گھروں میں ڈکیتی کے دوران 11قیمتی گھڑیاں اورلیپ ٹاپ لوٹے گئے،12روزمیں شہریوں سےدرجنوں موبائل فون چھین لےگئے۔

مسلح ملزمان نے ایک شاٹ گن،2پستول اور2رائفلز بھی چھینیں، مویشی چور8قیمتی جانور بھی گاڑی میں ڈال کر لے گئے، صبح سویرے تالا توڑکر2دکانوں سے10لاکھ کے موبائل چوری کرلیے گئے۔

رات گئے بلدیہ سعیدآباد میں شہری کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا، ویرباندھ کو75لاکھ، بزرگ کو موبائل فون لوٹنے کے دوران قتل کیا گیا، مقتول شاہ رخ کو اس کی والدہ اوربہن سے سونےکی چوڑیاں اتروانے کے بعد قتل کیا گیا۔