لاہور میں جعلی پیر بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے نوسرباز گرفتار

اہم کارروائی، سیف سٹی کی مدد سے گرفتاری، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے

November 17, 2026 · قومی
لاہور میں جعلی پیر بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے نوسرباز گرفتار

لاہور میں جعلی پیر بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے نوسرباز گرفتار

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں روحانی علاج کے بہانے شہریوں کو دھوکہ دینے اور نوسربازی میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے ایک شہری کو روحانی علاج کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ سے زائد رقم ہتھیا لی تھی۔ واقعہ کے دوران جعلی پیر نے روحانی عمل کے بہانے شہری کو چار قدم آگے چلنے کا کہا اور اسی دوران توجہ ہٹا کر رقم لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیف سٹی کی ورچوئل پٹرولنگ ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی اور فوٹیج کی مدد سے انہیں کامیابی سے ٹریس کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تصاویر اور اہم ڈیجیٹل شواہد متعلقہ تھانے کو فراہم کیے گئے، جن کی بنیاد پر کی گئی ٹارگٹڈ کارروائی میں ملزمان کو دبوچ لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی پیروں اور روحانی علاج کے نام پر فراڈ کرنے والے نوسربازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔