نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی رونما ہورہے ہیں ، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جب بھارتی نیوز اینکر کی زبان پھسل گئی، انہوں نے بھارت اوپنر بلے باز کے ایل راہول کی جگہ بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کا نام لے لیا۔
بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹی وی کے اینکرکی زبان پھسل گئی ، کرکٹ سے متعلق خبر پڑھتے ہوئے نیوز اینکر نے کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے راہول گاندھی اوپننگ کریں گے ، ویرات کوہلی بھی اوپننر ہو سکتے ہیں ۔
Rahul Gandhi will open for India in T20 World Cup: India TV anchor 😂 pic.twitter.com/1NWWg9jp7c
— Out Of Context Cricket (@GemsOfCricket) September 18, 2022
نیوزاینکر نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کا نام لینا تھا مگر وہ غلطی سے بھارتی سیاست دان راہول گاندھی کا نام بول گئے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے اوپننگ راہول گاندھی کریں گے ۔