اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کا کیس سیشن کورٹ منتقل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف خاتون جج اورپولیس افسران کو دھمکانے کے معاملے پردرج مقدمے سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمران خان کے کیس کی منتقلی کے احکامات جاری کردیئے قرار دیا کہ ملزم آزاد ہے اور متعلقہ فورم سے ضانت کیلئے رجوع کرسکتا ہے۔
عدالت نے خاتون جج اورپولیس افسران کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔