اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی 72 رکنی کابینہ کی تعداد کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دئر کردی گئی، درخواست سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 72 رکنی کابینہ آئین کے آرٹیکل 92 کی شق 1 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے اور سماعت کیلئے 23 ستمبر کو فکس کی جائے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 72 تک پہنچ چکی ہے، ان کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت، 4 مشیران اور 27 معاونین خصوصی شامل ہیں۔