آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے

بدین کےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا  دورہ، ریلیف کے کاموں میں مصروف جوانوں  سے ملاقات کریں گے، آئی ایس پی آر

September 23, 2022 · قومی

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ  ( آئی ایس پی آر )  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ بدین میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔