کراچی(اُمت نیوز) انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں الیکس ہیلز کا کیچ پکڑ کر زخمی ہونے والے پاکستانی لیگ اسپنر عثمان قادر کے انگوٹھے کی چوٹ میں بہتری آرہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان قادر کی انجری میں بہتری آئی ہے اور توقع ہے کہ وہ بدھ کو لاہور میں ہونے والے سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے۔عثمان قادر چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے جبکہ انکی جگہ افتخار احمد نے بولنگ کروائی تھی جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 23 رنز دیے۔
BLINDER 😱
Usman Qadir pulls off a special catch ✨#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/b1yVvzwNLZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2022
فاسٹ بولر محمد حسنین کی گیند پر انگلش اوپنر الیکس ہیلز نے شاٹ لگانے کی کوشش کی تاہم مڈ وکٹ پر کھڑے عثمان قادر نے ڈائیو لگا کر زبردست کیچ پکڑ لیا جبکہ اس دوران انکے سیدھے ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوگیا۔
الیکس ہیلز تین گیندوں پر پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔