عمران خان کی امریکی سازش کا بھانڈا بیچ چورا ہے پھوٹ گیا،عظمی بخاری

لاہور: رہنما ن لیگ عظمی بخاری کا کہنا ہے عمران خان کی امریکی سازش کا بھانڈا بیچ چورا ہے پھوٹ گیا۔ عظمی بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈار صاحب پاکستان آ چکے ہیں۔ وزیر خزانہ کا حلف لے لیا تو عمران خان نے انہیں روکنا تھا لیکن صدر عارف علوی تو ہشاش بشاش نظر آ رہے تھے۔ آج بھی ڈالر نیچے آ رہا ہے۔ جو بیڑا غرق عمران کرکے گیا اسے ٹھیک کرنا ہے۔ عمران خان نے بیرونی  سازش کا تماشا لگایا۔ ابھی تو پارٹ ٹو آنا باقی ہے۔ پاکستان کی سیاست رولر کوسٹر بن گئی ہے۔ شہباز شریف اور مریم نواز نے اپنا جواب دیا۔ عمران خان پانچ قیراط انگوٹھی کا جواب کیوں نہیں دیتا ۔ آٹا چینی فارن فنڈنگ کرپشن کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ شوکت ترین نے آئی ایم ایف پروگرام کو روکنے کی سازش کی، اس کی آڈیو میں بات کرتے رہے آئی ایم ایف کو خط لکھو جواب دو۔

عظمی بخاری نے کہا عمران خان سر سے پائوں جھوٹ ہے۔ جسے صادق امین قراردیتے ہیں یہ انصاف کے نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ڈار صاحب اولڈ از گولڈ ہیں۔ ڈار صاحب اپنے ساتھ روڈ میپ ساتھ لائے۔ ڈالر کی سمگلنگ روکنے سے ہی ڈالر اوپر جانے سے رکتا ہے۔