امریکہ میں موٹاپے کے خاتمے کیلئے اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان

نیویارک : امریکہ میں موٹاپے اور بھوک کے خاتمے کےلئے اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔تقریباً نصف صدی کے بعد وائٹ ہاﺅس میں بھوک، غذائیت اور صحت کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق 80 فیصد سے زائد امریکی سبزیوں، پھلوں اور ڈیری مصنوعات کم استعمال کرتے ہیں۔امریکی افراد چینی، چکنائی اور سوڈیم کازیادہ استعمال کرتے ہیں، ناقص خوراک موٹاپے، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور کینسر کا باعث بنتی ہے۔واضح رہے کہ 42 فیصد امریکی موٹاپے کا شکار ہیں۔