چٹھاٹی 20،فل سالٹ کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ 8 وکٹوں سے فتحیاب

لاہور(اُمت نیوز)7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔
پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلش بیٹرز نے صرف 15 ویں اوورمیں پورا کرلیا، فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 87 رنز جارحانہ اننگز کھیلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 169رنز بنائے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ،فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث نے آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا ۔محمد رضوان اور حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا ۔