حیدر علی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

لاہور( اُمت نیوز)نوجوان بیٹر حیدر علی کی طبیعت انگلینڈ کیخلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد خراب ہوگئی ہےجس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان بیٹر حیدر علی کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے، وہ آج رات اسپتال میں رہیں گے جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔
آج کے میچ میں حیدر علی نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔
پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کل ہوٹل میں آرام کرے گا اور کل کرکٹ کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔