نیوزی لینڈ سردی نے شاداب خان کو ’امی جی‘ یاد کرادی

اسلام آباد(  اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو کرائسٹ چرچ کی سردی نے امی کی یاد دلا دی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لاہور سے کرائسٹ چرچ پہنچتے ہی مختلف موسم کا سامنا کرنا پڑا ہے، کرائسٹ چرچ میں موسم سرد اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلاجاتا ہے۔
شاداب خان نے وہاں کی سردی سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

شاداب خان نے کپتان بابر اعظم اور حارث رؤف کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں تینوں کھلاڑیوں نے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔اس تصویر کے کمنٹ باکس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ صاف پتہ چل رہا ہے کہ شاداب خان کراچی اور لاہور سے کرائسٹ پہنچا ہے۔کرائسٹ چرچ پہنچتے ہی پاکستان ٹیم کو مفلر اور گرم کپڑے نکالنا پڑگئے
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں آج بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ کل بھی سرد موسم اوربرفباری کی بھی پیشگوئی ہے۔
موسم کے لحاظ سے شام کے میچز کے دوران پاکستان ٹیم کو ٹف کنڈیشنز کا سامنا ہوگا۔