امریکہ(امُت نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے پاکستانی عزم اور پاکستان کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔
امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن ہمیشہ سے محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ جاری طویل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔