اسلام آباد: ملک میں ایک جانب ڈینگی وائرس نے سراٹھالیا، تودوسری جانب کرونا کے پھیلائوں میں تیز دیکھنے مین آرہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار 506 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔