لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے جنریٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے دور کردیا گیاہے۔
لاہور کے لبرٹی چوک سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے اور مارچ اچھرہ پہنچا ہے۔ عمران خان کے کنٹینر کے جنریٹر میں فنی خرابی ہوگئی تھی جسے دور کرنے کیلئے الیکٹریشن کوبلا لیا گیا تھا۔
فنی خرابی کے باعث کنٹینر اچھرہ استقبالیہ کیمپ کےسامنے رکا رہا تاہم اب کنٹینر کے جنریٹر کی فنی خرابی دور کردی گئی ہے۔
جنریٹر کی فنی خرابی دور ہونے کے بعد عمران خان کا کنٹینر چل پڑا۔ لانگ مارچ اچھرہ سے مزنگ چونگی چوک کی جانب روانہ ہوا ہے۔