اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نفرتوں کی لگائی آگ میں جلنے والے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے نفرتوں کی جو آگ لگائی ہے، اب خود اسی میں جلنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال انہیں لے ڈوبے گا، گوجرانولہ واقعہ پنجاب کی حدود میں ہوا، جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے سپرد کیا، صوبائی پولیس نے ہی ملزم سے بیان لیا، ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بلاتحقیق وزیراعظم، رانا ثنا اللہ، سیکیورٹی افسران پر الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں، معاملہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات ضروری ہیں تاکہ قوم اصل حقائق جان سکے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مذہب سے ناواقف فرد ہے، عمران نے سیاست میں مذہبی ٹچ دے کر کارکنوں کو گمراہ اور مذہبی جنونیت کو فروغ دیا۔
Tags latest news latest urdu news