عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر کو دن 11:30 بجے ہوگی۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔