سڈنی : ٹی 20 ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 141 رنز بنائے، نسانکا نے 67 رنز کی باری کھیلی، دیگر بیٹرز میں مینڈس 18، ڈی سلوا 9، اسالانکا 8، راجہ پاکسا 22، داشن شناکا 3، ہاسارنگا ڈی سلوا 9، کرورتنے 0 اور تھیکشانا 0 پر آؤٹ ہوئے، مارک ووڈ نے تین شکار کیے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔ جوز بٹلر 28 اور ایلکس ہیلز 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین سٹوکس نے 42 رنز کی فتح گر ناٹ آؤٹ باری کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک 4، لیونگسٹون 4، معین علی1، سام کرن 6 ، کرس ووکس 4 رنز بنا سکے۔ کمارا، ہاسارنگا ڈی سلوا اور دھنجایا ڈی سلوا نے 2.2 شکار کیے۔
انگلینڈ کی فتح کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا میگا ایونٹ سے آؤٹ ہو گیا ہے۔ بٹلز الیون نے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔جہاں پر اس گروپ کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ پہلے ہی موجود ہے۔