دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو

دوسرے ون ڈے میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست

لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پرمشتمل سیریزکے دوسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکرسیریزمیں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔سدرا امین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آوٹ ہوئی، میری ویلڈرون نے 35 اور آرلینی کیلی نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے غلام فاطمہ نے 32 رنز دے کر 3 ناشرہ سندھو نے 41 دے کر 3 وکٹیں اور فاطمہ ثنا نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 195 رنز کا ٹارگٹ 32.4 اوورز میں ایک وکٹ کھوکرحاصل کرلیا، اوپنر سدرا امین 91 رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہیں،بسمہ معروف نے69رنز بنائے،منیبہ علی27رنزکرآئوٹ ہوئیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔