مظاہرے میں کارکن کو تھپڑ
کارکن نےسوال کیا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا؟فائل فوٹو

فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں کارکن کو تھپڑ مار دیا

راولپنڈی میں مری روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ ماردیا۔کارکن فیاض الحسن چوہان سے ناراض ہو گیا اور سوال کیا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا؟

فیاض الحسن چوہان نے کارکن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹائرپر پیٹرول چھڑکتے وقت پیٹرول کارکنوں پر گرا ہے جس سے آگ لگ سکتی تھی۔