لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بندکرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی نیب انکوائری خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی،نیب وکیل فیصل بخاری نے کہاکہ عدالتی حکم پر نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے،اے این ایف نے رانا ثنااللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت ہوئی۔
رانا ثنا اللہ کے وزیر امجد پرویز نے کہاکہ اے این ایف نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے ساری جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے، نیب کے مطابق رانا ثنااللہ نے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں، نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کیلیے نوٹس بھیجا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ نیب کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں؟نیب وکیل نے کہاکہ نیب ابھی تحقیقات کر رہا ہے، تحقیقات جاری ہیں، عدالت نے نیب کو رانا ثنااللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کرنے کا حکم دیدیا۔