چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ دبئی روانہ

لاہور (اُمت نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ دبئی روانہ ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں شرکت کیلئے 10 نومبر کو میلبورن روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں دو روز قیام کے دوران چیئرمین رمیز راجہ کی مختلف ملاقاتیں طے ہیں۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ 13 نومبر کو میلبورن میں شیڈول ہے ، آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے قبل ایگزیکٹوز کی میٹنگ ہوگی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین 9 نومبر کو میلبورن کیلئے روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا بھی امکان ہے، پی سی بی ایشیا کپ کی منتقلی کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرے گا۔