نیو دہلی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی بھارتی اہلیہ کی علیحدگی ہوگئی کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم دونوں طرف سے خاموشی ہے، اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی تھیں اس حوالے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کا کوئی بیان موقف سامنے نہیں آیا، گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہےہائی پروفائل جوڑے کے درمیان ازدواجی پریشانی ہے۔
بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔ شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔
یاد رہے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں زبان زد عام ہیں ،ابھی تک دونوں طرف سے کوئی واضح اشارے نہیں ملے لیکن شعیب ملک کی خوشی سے لگتا ہے کہ انہیں ’’حقیقی آزادی ‘‘مل گئی ہے۔