ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بھارت کی دوسری وکٹ 56 رنز پر گر گئی

ایڈیلیڈ : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی دوسری وکٹ 56 رنز پر گر گئی، بھارتی کپتان 28 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارت کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری تھی، کے ایل راہول 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ہم میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی  گئی ہیں، وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہم ان کی خامیاں اور خوبیاں جانتے ہیں۔ روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی طرح کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ جیتیں گے۔