ترکی (اُمت نیوز)عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری اُمید بابر مسیح سیمی فائنل میں ہار گئے، اُنہیں ملائیشیا کے کیوسٹ نے شکست دی۔
ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلی جانے والی عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح کا مقابلہ ملائیشیا کے لم کوک لیونگ سے تھا۔
بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل اس مقابلے میں بابر مسیح 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے ہار گئے اور یوں ایونٹ سے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر ختم ہوگیا۔