عمران خان کے بیٹے والد کی عیادت کے بعد لندن روانہ

لاہور(اُمت نیوز)عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والی کی عیادت کے بعد لاہور سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
قاسم اورسلیمان کی زمان پارک سےروانگی کےوقت سخت سکیورٹی انتظامات کیےگئے تھے۔
ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں بیٹوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہے۔
خیال رہے کہ قاسم اور سلیمان عمران خان کی عیادت کیلئے جمعرات کو پاکستان آئے تھے۔
تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے میں سابق وزیر اعظم عمران خان زخمی ہوئے ہیں تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔