قطر (اُمت نیوز)قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں پینالٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان کو شکست دے دی۔ کروشیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
جاپان نے کھیل کے 43 ویں منٹ میں ڈائیزن مائیڈا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو 55 ویں منٹ میں کروشیا کے آئیوان پیریسک نے برابر کردیا۔
مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جسے فیصلہ کن بنانے کیلئے 30 منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا۔اضافی وقت میں بھی مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کرایا گیا۔
پولینڈ کو شکست دے کر فرانس نےکوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی
دونوں ٹیموں کو 4،4 پینالٹی دی گئی۔ پینالٹی پر پہلی باری کروشیا کی تھی اور نکولا ولاسچ نے گول کردیا۔ پینالٹی شوٹس پر کروشیا نے تین بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ جاپان صرف ایک گول کرسکا۔
یوں کروشیا نے یہ مقابلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-3 سے اپنے نام کرلیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
#WorldCup2022#Croatia beat #Japan on penalties to reach World Cup quarter-finals#Qatar2022 #FIFAWorldCup #AFP pic.twitter.com/cBvgw4zy07
— AFP Photo (@AFPphoto) December 5, 2022
اس شکست کے ساتھ ایشین ٹیم جاپان کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پر پہنچا، اس ورلڈکپ میں جاپان کی کارکردگی شاندار رہی۔ ٹورنامنٹ کے دوران جاپان نے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں اسپین اور جرمنی کو بھی شکست دی۔
کروشیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا