قطر (اُمت نیوز) جاری فٹبال ورلڈ کپ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
اس میچ میں برازیل کا واحد گول نیمار نے کیا جس کے بعد انہوں نے برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا پیلے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
لیجنڈ پیلے نے برازیل کی جانب سے کھیلتے ہوئے 91 میچز میں77 گول کیے جبکہ اب نیمار کے گولز کی تعداد بھی 77 ہوگئی ہے۔
نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 124 میچز میں 76 گول کیے، امید کی جارہی تھی کہ نیمار رواں ورلڈکپ میں ہی پیلے کا ریکارڈ یا توڑ تے ہوئے برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔
تاہم کروشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیمار رواں ورلڈکپ میں یہ اعزاز نہ حاصل کرسکے لیکن امید ہے وہ جلد پیلے کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔