ملتان ٹیسٹ: پہلے سیشن میں پاکستان کے 179 پر 9 آؤٹ

ملتان(اُمت نیوز)ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے پہلے سیشن سے قبل 179 رنز پر قومی ٹیم کے 9کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔
اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، فہیم اشرف 2 اور محمد علی صفر پر پویلین ہی لوٹ گئے۔
کریز پر اب فہیم اشرف اور زاہد محمود موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناچکی ہے ،انگلینڈ کو اب بھی پاکستان پر 102 رنز کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ،محمد رضوان کو بھی جیک لیچ نے بولڈ کردیا اس کے بعد جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی جبکہ جیک لیچ محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔