ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی،فائل فوٹو
ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کا عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی  پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریر کا اسکرپٹ مانگ لیا تھا لیکن آج الیکشن کیمیشن کی جانب سے پیمرا کو  عمران کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی  ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے کیونکہ چئیرمین پی تی آئی نے گزشتہ روز  چیف الیکشن کمیشن کمشنر  کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ویڈیو کے  ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ  مجھے نااہل کیا جائے، میں اپنی ذات اور تحریک انصاف کیلئے الیکشن کی بات نہیں کررہاہوں، جب بھی الیکشن ہوں گے جیتنا ہم  نے ہی  ہے اورالیکشن  کمیشن مجھے نا اہل قرار دے کر مزید ذلت  کمائے گا اور موجودہ الیکشن  کمیشن سے زیادہ بد دیانت شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا۔