اسلام آباد ہائیکورٹ: بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج

قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست خارج کر دی، یونیورسٹی کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا، واضح رہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔